ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی نے جیل میں کی لالو یادو سے ملاقات، جیل انتظامیہ کے رویہ پر اٹھائے سوال

تیجسوی نے جیل میں کی لالو یادو سے ملاقات، جیل انتظامیہ کے رویہ پر اٹھائے سوال

Tue, 16 Jan 2018 10:45:11    S.O. News Service

پٹنہ ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو پیر کو اپنے والد اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو سے ملنے پہنچے۔لالو یادو اور تیجسوی کی ملاقات رانچی کے برسا منڈا جیل میں ہوئی۔جیلر نے لالو یادو کی رضامندی سے تین لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت دی۔تیجسوی یادو کے علاوہ پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ علی اشرف فاطمی اور قومی ترجمان منوج جھا بھی جیل احاطے میں موجود تھے۔لالو یادو سے ملاقات کے بعد تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کے والد کی صحت پورے خاندان کے لئے تشویش کا باعث رہتی ہے۔ تیجسوی نے ان سے ملاقات کے لئے کم وقت دینے کی شکایت بھی کی ۔چارا گھوٹالے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد تیجسوی یادو پہلی بار لالو سے ملے۔اس معاملے میں پارٹی کے ممبران اسمبلی بھولا یادو ایک واحد شخص ہیں، جو ابھی تک رانچی میں کیمپ کررہے ہیں۔اس دوران یہ یقینی مانا جا رہا ہیں کہ رانچی کی خصوصی سی بی آئی کورٹ کی طرف سے 24 جنوری کو ان کے بیان پر جاری کئے گئے سمن کے خلاف جھارکھنڈ ہائی کورٹ جا سکتے ہیں۔اس معاملے میں کانگریس پارٹی کے ترجمان منیش تیواری کو ہائی کورٹ سے راحت مل چکی ہے۔


Share: